اسرائیل میں حالیہ دنوں میں اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے تاہم اس اتحاد کے قیام کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ اسرائیل میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے سخت پابندیاں عائد ہیں۔ ایسے میں مظاہرین نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماجی دوری برقرار رکھ کر احتجاج کیا۔
اسرائیل: سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے احتجاج

1
مظاہرین نے ایک دوسرے سے کئی فٹ کا فاصلہ برقرار رکھا تھا جب کہ وہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی وزارت عظمیٰ برقرار رہنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

2
مظاہرین نے حفاظتی ماسک بھی پہنے ہوئے تھے جب کہ وہ بن یامین نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

3
مظاہرین نے ہاتھوں نے پلے کارڈز کے ساتھ ساتھ موبائل فون بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

4
پولیس کا کہنا تھا کہ احتجاج میں چند سو لوگ شریک تھے تاہم مقامی میڈیا کی رپورٹس میں مظاہرین کی تعداد ہزاروں میں بتائی گئی۔