رسائی کے لنکس

ترکی: مسلح شخص نے فیری یرغمال بنالی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترکی کے شہر استنبول کے نزدیک کھلے سمندر میں موجود ایک فیری پر سوار کم از کم 20 افراد کو ایک شخص نے یرغمال بنا لیا ہے ۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق 'کرٹیپے' نامی فیری سیاحتی علاقے اِزمیزجارہی تھی جب ایک ہائی جیکر نے اسے یرغمال بنالیا۔ ہائی جیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس بم موجود ہے۔

اِزمیر کے میئر ابراہیم کرائومنوگل نے ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ واقعہ میں صرف ایک ہی ہائی جیکر ملوث ہے۔ اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی کہ فیری کو یرغمال بنانے والے ملزمان کی تعداد پانچ ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فیری پر 23 افراد سوار ہیں۔

XS
SM
MD
LG