رسائی کے لنکس

جنوبی اٹلی میں عدالت کے باہر بم کا دھماکا


جنوبی اٹلی میں عدالت کے باہر بم کا دھماکا
جنوبی اٹلی میں عدالت کے باہر بم کا دھماکا


اٹلی کے حکام نے کہا ہے کہ اتوار کے روز جنوبی اٹلی کے شہر ریگیو کلابریا میں عدالت کی ایک عمارت کے باہر گھریلو ساخت کے ایک طاقتور بم کا دھماکا ہوا ہے۔ یہ شہر اٹلی میں ایک سب سے طاقتور جرائم پیشہ گروپ کا اصل اڈہ ہے۔

صبح پَو پھنے سے پہلے کیے جانے والے اس دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم عدالت کی عمارت کے سامنے کے حصّے کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ بم گیس کے ایک سلینڈر کے ساتھ د ھماکا خیز مادہ باندھ کر بنایا گیا تھا۔

وکلائے استغاثہ کا کہنا ہے کہ نگرانی کے وِڈیو میں دو ایسے آدمیوں کو بم رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جن کے سروں پر اُس قسم کے ہیلمٹ ہیں، جو عموماً موٹر سائیکل پر سواری کے دوران پہنے جاتے ہیں۔

اٹلی کی خبر رساں ایجنسی اَنسا نے علاقے کے چیف پروسیکیوٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حملہ غالباً جرائم پیشہ خاندان ڈرین گھیٹا کی جانب سے وکلائے استغاثہ کو ڈرانے دھمکانے ایک کوشش ہے۔

XS
SM
MD
LG