رسائی کے لنکس

بحری جہاز کا حادثہ، کپتان کی ممکنہ غلطی


Egyptian protesters hang a giant banner in the colors of Egypt’s national flag on barbed wires in front of anti-riot soldiers at the entrance to the presidential palace in Cairo.
Egyptian protesters hang a giant banner in the colors of Egypt’s national flag on barbed wires in front of anti-riot soldiers at the entrance to the presidential palace in Cairo.

اٹلی میں حادثے کا شکار ہونے والے بحری جہاز کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ کپتان کی غلطی کا نتیجہ ہے ۔

اس پرتعیش جہاز کوسٹا کونکورڈیا کی کمپنی کا کہنا ہے کہ کپتان جہاز کو ساحل سے بہت قریب لے آیا تھا اور اس ہنگامی حالت میں کیے گئے فیصلے کمپنی کے قواعد وضوابط کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا ۔ تاہم کمپنی نے قواعد کی اس خلاف ورزی کا ذکر نہیں کیا جو کپتان سے سرزد ہوئیں۔

جہاز کا کپتان جیل میں ہے اور اس پر قتل سمیت جہاز کو مقررہ راستے سے ہٹ کر چلانے اور جہاز سے اس وقت نکل جانے کا الزام ہے کہ جب مسافر اپنی حفاظت کی راہ تلاش کررہے تھے۔

تفتیش کاروں نے بحری جہاز کے ’’بلیک باکس‘‘ کے ڈیٹا کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں حادثے سے قبل جہاز کی نقل وحرکت ریکارڈ ہے۔

جمعہ کو اٹلی کے شمالی ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والے اس جہاز پر چار ہزار سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG