رسائی کے لنکس

اٹلی میں زلزلے کے بعد لوگ بدستور شدید خوف و ہراس کا شکار


اب بھی بہت سے لوگ اپنی گاڑیوں میں ہی شب بسری پر مُصر ہیں اور وہ کسی بھی عمارت میں وقت گزارنے سے گھبرا رہے ہیں۔

اٹلی میں اتوار کی صبح اور اس سے قبل گزشتہ ہفتے شدید بعد از زلزلہ جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور تقریباً 15 ہزار افراد نے شہری تحفظ کے ادارے سے معاونت کے لیے رجوع کیا ہے۔

ادارے نے پیر کو بتایا کہ انھیں توقع ہے کہ ایسے افراد کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

اتوار کو 6.6 شدت کے زلزلے سے وسطی اٹلی کے شہر لرز اٹھے تھے لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اگست میں آنے والے زلزلے سے تین سو افراد کی ہلاکت اور عمارتوں کے منہدم ہونے کے باعث لوگ اب بھی خوف و ہراس کا شکار ہیں اور اپنے گھروں میں شب بسری سے گریزاں ہیں۔

اتوار کو آنے والے زلزلے کا مرکز نورسیا شہر کے قریب تھا اور پیر کو اس شہر کے لوگوں نے ہنگامی امدادی کارکنان کی مدد سے اپنے گھروں سے اپنا سامان سمیٹا اور عارضی پناہ گاہوں کا رخ کیا۔

اب بھی بہت سے لوگ اپنی گاڑیوں میں ہی شب بسری پر مُصر ہیں اور وہ کسی بھی عمارت میں وقت گزارنے سے گھبرا رہے ہیں۔

وزیراعظم ماٹیو رنزی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ حکومت اور عوام متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کریں گے۔

XS
SM
MD
LG