رسائی کے لنکس

اٹلی: اخراجات میں کفایت اور ٹیکسوں میں اضافے کے اقدامات


اٹلی: اخراجات میں کفایت اور ٹیکسوں میں اضافے کے اقدامات
اٹلی: اخراجات میں کفایت اور ٹیکسوں میں اضافے کے اقدامات

اٹلی کی کابینہ نے ایک آئینی ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت 2014ء سےحکومت کو اپنا بجٹ متوازن رکھنا ہوگا۔

کابینہ کی جانب سے جمعرات کو تجویز کردہ قانونی اقدامات کے بعد اٹلی کی حکومت صرف انتہائی ناگزیر حالات ، مثلاً معاشی بحران کی صورت میں ہی قرض حاصل کرسکے گی۔

مذکورہ تجویز ان متعدد اقدامات کے سلسلے کا حصہ ہے جن کا مقصد اٹلی کے سرکاری مالیات کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنا اور اسے یورپی زون کا اگلا ایسے ملک بننے سے محفوظ رکھناہے جسے اپنی معیشت کے لیے یورپی یونین کے بیل آؤٹ پروگرام کی ضرورت پڑسکے۔

اٹلی کے ایوان بالا یعنی سینیٹ نے بدھ کے روز اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکسوں میں اضافے پر مشتمل ایک ترمیم شدہ پیکیج کی منظوری دی تھی جس سے 75 ارب ڈالر کی بچت اور 2013ء میں بجٹ کو متوازن بنانے میں مدد مل سکے گی۔

توقع ہے کہ ایوان زیریں آئندہ دنوں میں اس بل پر ووٹ دے گا۔

متوازن بجٹ کے لیے اٹلی کے وزیر اعظم سیلویو برلوسکونی کی تجویز کردہ ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جانب سے دوتہائی اکثریت درکار ہوگی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ قانون ساز ان اقدامات پر اپنی بحث کا آغاز کب کریں گے۔

XS
SM
MD
LG