رسائی کے لنکس

یورپ شدید سردی کی لپیٹ میں


اٹلی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر گیا جس کی وجہ سے نصف درجن سے زائد بے گھر افراد ہلاک ہو گئے۔

براعظم یورپ شدید برفباری اور سخت سردی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے بارہ سے زائد افراد ہلاک جبکہ اٹلی اور ترکی میں نا صرف پروزاوں کا نظام کار بری طرح متاثر ہوا بلکہ بحری کشتیاں بھی چلنی بند ہو گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شدید سردی کی وجہ سے پولینڈ میں 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ان میں سات افراد جمعہ کو موت کا شکار ہوئے۔ ایک 51 سالہ شخص گیس ہیٹر سے خارج ہونے والی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔

پولینڈ میں ہفتہ کو درجہ حرارت منفی 20 درجے سینٹی گریڈ تک گر گیا اور موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق یہ مزید کم ہو سکتا ہے۔

دوسری طرف بلجیئم میں ایک ٹرک کو پیش آنے والے حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

اٹلی میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا جس کی وجہ سے نصف درجن سے زائد بے گھر افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید برفباری اور تیز سرد ہواؤں کی وجہ سے کئی ہوائی اڈوں کو بند کر دیا گیا اور کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ برفباری کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت کو بھی روک دیا گیا ہے۔

شمالی یورپ میں جہاں لوگ موسم سرما میں شدید سردی اور برفباری کے عادی ہیں، ڈنمارک کی پولیس نے لوگوں کو برف باری کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کے خدشے کی پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG