رسائی کے لنکس

اٹلی نے ایران کو اسلحہ سمگل کرنے والے ٹولے کو ختم کردیا


گرفتارشدگان میں میں پانچ اٹلی کے شہری اور دو ایرانی ہیں اور خیال ہے کہ وہ ایران کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ہیں

اٹلی نے سات افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ کے سمگلروں کے اُس ٹولے کو ختم کردیا ہے جو ایران کو ہتھیار بھیج رہا تھا۔

پولیس نے بدھ کے روز کہا ہے کہ گرفتارشدگان میں میں پانچ اٹلی کے شہری اور دو ایرانی ہیں اور خیال ہے کہ وہ ایران کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ہیں۔ پانچ اور مشتبہ ایرانی باور کیا جاتا ہے کہ اٹلی سے فرار ہوگئے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف مقدموں کے لیے مخصوص وکیلِ استغاثہ ارمانڈو سپاٹارو نے کہا ہے کہ ”نشانہ باز“ نامی کارروائى کے دوران ان افراد کی گرفتاری ایک ایسی چھان بین کے بعد عمل میں آئى ہے ، جس میں اٹلی، برطانیہ، سؤئیٹزر لینڈ اور رومانیہ کے حکام بھی شامل تھے۔

سپاٹارو نے کہا ہے کہ ان سمگلروں نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے پر بین الاقوامی پابندی کے باوجود اٹلی سے تیسرے ملکوں کے راستے ایران کو ہتھیار بھجوائے تھے۔

حکام نے کہا ہے کہ ان گرفتاریوں نے سمگلروں کے ایران کو زیادہ جدید اور اہم ہتھیار سمگل کرنے کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG