رسائی کے لنکس

اٹلی: مافیا سے تعلق رکھنے پر سیاست دان کو قید کی سزا


اٹلی کی ایک عدالت نے سسلی کے سابق گورنر سلواٹورے کُوفارو کو جرائم پیشہ ٹولے مافیا کی مدد کرنے کے الزام میں سزا سُنا کر سات سال کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

سِسلی کے دارالحکومت پالرمو کی اپیل کورٹ نے ہفتے کے روز سابق گورنر کے خلاف ایک نچلی عدالت کے 2008 کے فیصلے کو نہ صرف برقرار رکھا، بلکہ کُوفارو کو اُس فیصلے میں سُنائى جانے والی پانچ سال قید کی سزا میں مزید دو برسوں کا اضافہ بھی کردیا۔

کُفارو کو کچھ ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے جرم کا مرتکب پایا گیا تھا ، جن کا تعلق ، نَوسا نَوسٹرا کے نام سے معروف ایک مقامی جرائم پیشہ ٹولے سے تھا۔

وکلائے استغاثہ نے اُس پر جرائم پیشہ ٹولے کے دھندے کے بارے میں چھان بین کی صیغہ راز کی اطلاعات کو افشا کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا اور اُس کے لیے آٹھ سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

کُوفارو نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے ۔ اور اُسے اٹلی کی سُپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG