رسائی کے لنکس

اٹلی: پاکستانی سمیت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا


فائل فوتو
فائل فوتو

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اٹلی کے شہر میلان کے قریب بریشا قصبے سے گرفتار کیا گیا، مگر بیان میں ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

بدھ کو اٹلی کی پولیس نے تیونس اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو ملک میں حملوں کی سازش اور انٹرنیٹ پر ’داعش‘ کے حق میں دھمکی آمیز پیغامات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اٹلی کے شہر میلان کے قریب بریشا قصبے سے گرفتار کیا گیا، مگر بیان میں ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تیونس کے 35 سالہ شہری نے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تھا جس کے ذریعے اس نے ’’داعش کے دستخط کے ساتھ دھمکی آمیز پیغامات‘‘ شائع کیے، جن کے پس منظر میں اٹلی کے معروف تاریخی مقامات بشمول روم کے کلوسیم اور میلان کے کیتھیڈرل کو دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں ان گرفتاریوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرے گی۔

اٹلی کی سکیورٹی فورسز کئی ماہ سے سفارت خانوں، یہودیوں اور مسیحیوں کی عبادت گاہوں اور سیاحتی مقامات پر حملوں کے خطرے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے۔

XS
SM
MD
LG