رسائی کے لنکس

اسپین میں ایک دن میں 913، اٹلی میں 812 ہلاکتیں


کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے اور اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 913 اور اٹلی میں 812 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق دنیا بھر میں معلوم مریضوں کی تعداد سات لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جب کہ 37 ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

اسپین میں پیر کو 913 افراد ہلاک ہوئے اور 7846 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ وہاں کل ہلاکتیں 7716 ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 87956 ہو گئی ہے جو اب چین سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید 812 افراد چل بسے جب کہ 4050 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ یورپی یونین کے اس رکن ملک میں اب کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 11591 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

امریکہ میں آج کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ پیر کی سہہ پہر تک 368 اموات ہوئی تھیں اور 16198 کیس معلوم ہوئے تھے۔ اس طرح اب تک 2951 افراد جان سے گئے اور 159689 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

فرانس میں پہلی بار ایک دن میں چار سو سے زیادہ لوگوں کا انتقال ہوا اور کل اموات تین ہزار ہوگئیں۔ صرف پیر کو یہ تعداد 415 تھی جبکہ 4376 نئے مریضوں کا علم ہوا۔ وہاں کل مریض 44550 اور کل اموات 3024 ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں مزید 180 افراد ہلاک ہوئے اور 2619 نئے مریضوں کا پتا چلا۔ اس طرح کل ہلاکتیں 1408 اور مجموعی کیسز 22141 ہوگئے ہیں۔ ہالینڈ میں 93 اموات ہوئیں اور 884 نئے کیسز سامنے آئے۔ وہاں کل ہلاکتیں 864 اور مریضوں کی مجموعی تعداد 11750 تک پہنچ گئی ہے۔

جرمنی میں پہلی بار ایک دن میں سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ آج یہ تعداد 104 رہی اور 3690 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح کل اموات 645 اور کیسز کی مجموعی تعداد 66718 ہوچکی ہے۔

ایران میں 117 افراد کا انتقال ہوا اور 3186 نئے کیسز معلوم ہوئے۔ اس طرح کل اموات 2757 اور کل مریض 41495 ہوگئے ہیں۔

مزید جن ملکوں میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، ان میں سوئزرلینڈ میں 15760، بیلجیم میں 11899 اور ترکی میں 10829 مریض شامل ہیں۔ چین میں پیر کو صرف چار اموات ہوئیں اور 31 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

XS
SM
MD
LG