رسائی کے لنکس

لیبیا: اٹلی کے چار صحافی اغوا، ڈرائیور ہلاک


لیبیا: اٹلی کے چار صحافی اغوا، ڈرائیور ہلاک
لیبیا: اٹلی کے چار صحافی اغوا، ڈرائیور ہلاک

اٹلی نے کہاہے کہ لیبیا میں مسلح افراد نے جن کے بارے میں کہا گیاہے کہ ان کی وفاداری معمر قذافی سے تھے،اٹلی کے چار نامہ نگار وں کو اغوا اور ان کے ڈرائیور کو ہلاک کردیا ہے۔

اٹلی کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز کہا کہ مذکورہ افراد کو دارالحکومت طرابلس اور مغربی قصبے زاویہ کے درمیان سفر کے دوران ایک شاہراہ سے اغوا کیا گیا۔

وزارت کا کہناہے کہ اخباری صنعت سے وابستہ دونامہ نگاروں کا تعلق روزنامہ Corriere della Seraسےتیسرے کا اخبارLa Stampaسے اور چوتھا ایک اشاعتی ادارے Avvenire سے وابستہ تھا۔

اغوا کا یہ واقعہ ، تقریباً 35 غیر ملکی صحافیوں کی رہائی کے چند گھنٹوں کے بعد پیش آیا، جنہیں چار روز قبل طرابلس کے ایک ہوٹل کے اندر سے حراست میں لیا گیاتھا۔

ان کی رہائی کی وجوہات کا فوری طورپر پتا نہیں چل سکا۔لیکن انہیں بین الاقوامی ریڈکراس کے نمائندوں کے ہوٹل میں پہنچنے کے کچھ ہی دیر کے بعد رہا کردیاگیاتھا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے ریڈکراس کے نمائندوں سے ان کی ملاقات ہوٹل کے باہر ہوئی جنہوں نے انہیں ایک دوسرے مقام پر منتقل کردیا۔

XS
SM
MD
LG