رسائی کے لنکس

خواتین کے بارے میں صدر ٹرمپ مثبت، تعمیری رویہ رکھتے ہیں: اوانکا


برلن
برلن

اوانکا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’میرا اپنا ذاتی اور ساتھ ہی ٹرمپ کاروبار میں طویل عرصے سے ملازم متعدد دیگر خواتین کا تجربہ اِسی بات کا غماز ہے کہ صدر خواتین کے باصلاحیت ہونے میں یقین رکھتے ہیں، جو کسی مرد کی طرح عمدگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتی ہیں‘‘

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر نے منگل کے روز خواتین سے متعلق اُن کے والد کے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں خواتین کے بارے میں صدر کے رویے کو درست طور پر اجاگر نہیں کیا گیا۔

اوانکا، جو امریکی صدارتی وفد کی ایک رُکن کے طور پر برلن میں منعقدہ پہلا بین الاقوامی دورہ کر رہی ہیں، کہا ہے کہ اُن کا اپنا ذاتی اور ساتھ ہی ٹرمپ کاروبار میں طویل عرصے سے ملازم متعدد دیگر خواتین کا تجربہ اِسی بات کا غماز ہے کہ ’’صدر خواتین کے باصلاحیت ہونے میں یقین رکھتے ہیں، جو کسی مرد کی طرح عمدگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتی ہیں‘‘۔

اُنھوں نے یہ بیان ’جی 20‘ خواتین سربراہ اجلاس کے دوران ایک مباحثے میں شرکت کے دوران دیا، جس کا عنوان تھا کاروباری صلاحیت کی مالک ابھرتی ہوئی خواتین کی کس طرح حمایت کی جا سکتی ہے۔ تقریب میں جرمن چانسلر آنگلہ مرخیل اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منتظم اعلیٰ، کرسٹین لے گاردے شامل تھیں۔

اوانکا نے یہ بات تسلیم کی کہ وہ ابھی سیکھ رہی ہیں کہ دنیا بھر کی خواتین کی زندگی میں مثبت کردار کس طرح ادا کیا جا سکتا ہے۔

بقول اُن کے، ’’میں اِس بات کی جستجو کر رہی ہوں کہ دنیا بھر کی خواتین کو معیشت اور داخلی امور میں کس طرح مزید با اختیار بنایا جا سکتا ہے‘‘۔

امریکہ کی مثال پیش کرتے ہوئے، ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ خواتین ساجھے داروں کے لیے کاروباری ماحول ’’بہترین نوعیت کا ہے‘‘؛ ایسے میں جب خواتین کی ملکیت والا نجی کاروبار صرف 30 فی صد ہے، جب کہ اُن کی آبادی نصف کے برابر ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے، جب کہ ہم ابھی اُس مقام پر نہیں پہنچے، وہاں نہیں پہنچے‘‘۔

XS
SM
MD
LG