رسائی کے لنکس

جکارتا میں گورنر کے خلاف پرتشدد مظاہرہ


انڈونیشیا کے صدرمقام جکارتا میں گورنر کے خلاف مظاہرے کا ایک منظر۔ 4 نومبر 2016
انڈونیشیا کے صدرمقام جکارتا میں گورنر کے خلاف مظاہرے کا ایک منظر۔ 4 نومبر 2016

جکارتا میں جمعے کو گورنر کے خلاف ہونے والا مظاہرہ تشدد میں تبدیل ہوگیا اور مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پولیس اہل کاروں نے اس کا جواب آنسو گیس اور پانی کی تیز پھوار کے ذریعے دیا۔

پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں گورنر کے خلاف مظاہرہ کیا اور إلزام لگایا کہ انہوں نے اپنے مخالفین کے خلاف مہم کے دوران قراني آيات کا استعمال کر کے اسلام کی توہین کی ہے۔

گورنر بسوکی تجاہاجا پورناما اپنے تبصروں پر معذرت کرچکے ہیں، لیکن کئی لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں انڈونیشیا کے توہین مذہب کے سخت قوانین کے تحت گرفتار کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG