رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش : مذہبی جذبات مجروح کرنے پر امیرِجماعتِ اسلامی ،تین بڑے لیڈر گرفتار


امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمٰن نظامی (فائل فوٹو)
امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمٰن نظامی (فائل فوٹو)

جماعتِ اسلامی کے اِن لیڈروں کے خلاف الزام ہے کہ ڈھاکہ میں 17مارچ کے دِن ایک کانفرنس کے دوران رفیق الاسلام خان نے کہا تھا کہ امیر جماعت کو شیخ حسینہ کی حکومت میں جِن صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اُن کا موازنہ نعوذباللہ پیغمبرِ اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کو پیش آنے والے مصائب سے کیا جاسکتا ہے

امیر جماعت ِ اسلامی مطیع الرحمٰن نظامی سمیت بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے تین چوٹی کے لیڈروں کو منگل کے دِن گرفتار کر لیا گیا۔ اُن پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔

ڈھاکہ کی ایک عدالت کے فیصلے کے چند گھنٹوں کے اندر امیرِ جماعت مطیع الرحمٰن نظامی، سیکریٹری جنرل علی احسن محمد مجاہد اور نائب امیر دلاور حسین سعیدی کی گرفتار عمل میں آئی ہے۔

عدالت میں جماعتِ اسلامی کے ڈھاکہ کے امیر رفیق الاسلام کے خلاف بھی گرفتاری کے حکم جاری کیا ہے۔ تاہم، اُنھیں پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی ۔

جماعتِ اسلامی کے اِن لیڈروں کے خلاف الزام ہے کہ ڈھاکہ میں 17مارچ کے دِن ایک کانفرنس کے دوران رفیق الاسلام خان نے کہا تھا کہ امیر جماعت کو شیخ حسینہ کی حکومت میں جِن صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اُن کا موازنہ نعوذباللہ پیغمبرِ اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کو پیش آنے والے مصائب سے کیا جاسکتا ہے۔

بنگلہ دیش کی ایک مذھبی تنظیم کے سیکریٹری جنرل سید رضاالحق چاندپوری نے اِس واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے چاروں لیڈروں کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔ اسِی مقدمے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈھاکہ کی ایک عدالت نے آج اُن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے۔

XS
SM
MD
LG