رسائی کے لنکس

فلم ’اسپیکٹر‘ 73 ملین ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر چھا گئی


’اسپیکٹر‘ جیمز بونڈ سیریز کی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی۔ جیمز بانڈ سیریز کی اوپننگ ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بدستور ’اسکائی فال‘ ہے جس نے سینما گھروں میں آتے ہی88 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کمائے تھے۔

جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم ’اسپیکٹر‘ کو بھی شائقین نے زبردست پذیرائی بخشی اور ایکشن و سنسنی سے بھرپور فلم 73 ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر چھا گئی۔ ڈینئیل کریگ نے فلم میں جیمز بونڈ کا کردار ادا کیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ’اسپیکٹر‘ جیمز بونڈ سیریز کی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی۔

جیمز بانڈ سیریز کی اوپننگ ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بدستور ’اسکائی فال‘ ہے، جس نے سینما گھروں میں آتے ہی88 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کمائے تھے۔

فلم ’اسپیکٹر‘ کو ڈائریکٹ کیا ہے سام مینڈس نے جن کی ڈائریکشن میں2012 میں بنی جیمز بونڈ سیریز کی فلم ’اسکائی فال‘ نے انٹرنیشنل باکس آفس پر 1 بلین ڈالر کا بزنس کیا اوردو آسکرز اور دو بافٹا ایوارڈز جیتے۔

اپنی ریلیز کے شروعاتی دنوں میں زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ فائیو فلموں کی بات کریں تو ویب سائٹ ’باکس آفس موجو‘ کے مطابق، دوسرا نمبر اینی میٹڈ فلم ’دی پی نٹس‘ کا رہا۔

اس فلم نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں45 ملین ڈالر کمائے۔

میٹ ڈیمن کی دی مارشین 9.3 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے، کامیڈی ہارر فلم ’گوز بمپس‘ 7 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور اسٹیون اسپل برگ کی ’برج آف اسپائیز‘ 6 ملین ڈالر کا بزنس کر کے پانچویں نمبر پر رہی۔

XS
SM
MD
LG