رسائی کے لنکس

’امریکہ جاپان کے ساتھ ہے‘


’امریکہ جاپان کے ساتھ ہے‘
’امریکہ جاپان کے ساتھ ہے‘

امریکی وزیر خارجہ نے جاپان کو اپنے ملک کی بھرپور مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھیں یقین ہے کہ جاپان سونامی اور جوہری سانحوں کی تباہ کاریوں پر مکمل طور پر قابو پا لے گا۔

ہلری کلنٹن جاپان سے اظہار یکجہتی اور اس کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں اتوار کو ایک مختصر دورے پر دارالحکومت ٹوکیو پہنچیں جہاں اُنھوں نے وزیر اعظم ناؤ تو کان سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جاپان دنیا کے فیاض ترین ملکوں میں سے ایک ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں دوسرے ممالک کی طرف سے فراہم کی جانے والی مدد اس ورثے کا اعتراف ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کان نے ہلری کلنٹن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان امریکی تعاون کو ”کبھی نہیں بھولے گا“۔

تقریباً 20 ہزار امریکی فوجی جاپان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیے جانے والے امدادی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، جب کہ امریکہ نقصان رسیدہ فوکوشیما جوہری بجلی گھر کے بحران سے نمٹنے میں بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔

جاپان کے شہنشاہ آکی ہیٹو اور ملکہ نے ہلری کلنٹن کو شاہی رہائش گاہ پر چائے پر بھی مدعو کیا۔

XS
SM
MD
LG