رسائی کے لنکس

جاپان کو 30 برس بعد تجارتی خسارہ


جاپان کو 30 برس بعد تجارتی خسارہ
جاپان کو 30 برس بعد تجارتی خسارہ

جاپان نے 30 سال سے زائد عرصے کے بعد اپنی سالانہ تجارت میں خسارے کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ فوکوشیما جوہری بجلی گھر کی تباہی کے باعث ایندھن کی درآمد میں اضافہ اور ین کی بڑھتی ہوئی قدر کے باعث برآمدات میں کمی ہے۔

وزارت خزانہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ برآمدات پر انحصار کرنے والی معیشت کو 2011ء میں 32 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا ہوا۔

مجموعی طور پر برآمدات میں 2.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ درآمدات میں 12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

XS
SM
MD
LG