رسائی کے لنکس

ٹوکیو میں پارک کی جگہ مارکیٹ کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ


ٹوکیو میں پارک کی جگہ مارکیٹ کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ
ٹوکیو میں پارک کی جگہ مارکیٹ کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک عوامی تفریح گاہ کی تجارتی مرکز میں تبدیلی کے منصوبے کے خلاف اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک تقریباً دو سو افراد میں وہ بے گھر لوگ بھی شامل تھے جو کبھی شیبُویا نامی علاقے کے مییاشیٹا پارک میں رہا کرتے تھے لیکن مقامی حکام نے ان کو وہاں سے بے دخل کر دیا۔

تعمیراتی منصوبے کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے ملبوسات اور دیگر اشیاء بنانے والی امریکی کمپنی نائکی اس تفریح گاہ کی زمین پر ایک مارکیٹ کے علاوہ سکیٹ بورڈنگ پارک بھی بنائے گی ۔ نائکی شہری حکام کو دس برس تک سالانہ دو لاکھ ڈالر ادا کرے گی جس کی پاداش میں اُس کو نئی تعمیر کے لیے مخصوص نام استعمال کرنے کا حق حاصل ہو گا۔

جہاں بعض حلقوں نے اس منصوبے کو خوش آمدیدکہا ہے وہیں ایسے لوگ بھی ہیں جو اس کو ٹوکیو میں موجود بے گھر افراد کے خلاف اقدام قرار دے رہے ہیں۔ جاپان کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد تفریح گاہوں، پلوں کے نیچے اور زیر زمین ریل کے نظام میں گتے اور پلاسٹک سے بنائی گئی پناہ گاہوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG