رسائی کے لنکس

جنوب مشرقی ایشیا کے لیے جاپان کا اربوں ڈالر امداد کا اعلان


وزیراعظم شنزو ابے
وزیراعظم شنزو ابے

اس امداد کو خطے کے ممالک میں ترقی کے فرق کو کم کرنے میں معاونت اور سکیورٹی معاملات کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

جاپان نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے آئندہ پانچ سالوں میں 19 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد خطے کے ممالک سے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

یہ اعلان وزیراعظم شنزو ابے نے ہفتہ کو ٹوکیو میں آسیان کی کانفرنس کے دوران کیا۔ دس رکنی جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کا یہ اجلاس جاپان کے ساتھ تعلقات کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

اس امداد کو خطے کے ممالک میں ترقی کے فرق کو کم کرنے میں معاونت اور سکیورٹی معاملات کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

جمعہ کو ٹوکیو نے ایشیائی اقتصادی منڈیوں کے استحکام میں مدد کے لیے انڈونیشیا اور فلپائن کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کو مزید وسعت دینے اور ایسے کئی دیگر معاہدوں پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

جاپان کے ان اقدامات کا مقصد خطے میں اپنے تعلقات کو چین کے ساتھ علاقائی تنازعات کے تناظر میں وسعت دینا ہے۔
XS
SM
MD
LG