رسائی کے لنکس

جاپان میں طاقت ور زلزلہ


جاپان کے دارالحکو مت ٹوکیو اور ملک کے دیگر شمال مشرقی علاقوں میں بدھ کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کے پہلے جھٹکے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8ء6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ٹوکیو سے 700 کلومیٹر دور ہکائیڈو نامی جزیرے میں تھا۔

زلزلے کے فوری بعد حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جسے ڈیڑھ گھنٹے بعد واپس لے لیا گیا۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق 7ء5 شدت کے دوسرے زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے 90 کلومیٹر مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

یاد رہے کہ جاپان میں گزشتہ برس آنے والے اس زلزلے اور سونامی کا ایک سال مکمل ہونے پر اتوار کو تقاریب منعقد کی گئی تھیں جس کے نتیجے میں جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقے تباہ اور 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG