رسائی کے لنکس

جاپان نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا


جاپان نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا
جاپان نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا

جاپان کے خلائی ادارے نے اپنے جنوبی جزیرے تانیگا شیما سے جاسوسی کے آلات سے لیس ایک سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیا ہے۔

جاپانی میڈیا کا کہناہے کہ نگرانی کے امور سرانجام دینے والا سیٹلائٹ راکٹ کی پرواز سے 20 منٹ کے بعد پروگرام کے مطابق کامیابی سے راکٹ سے الگ ہوگیا۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ کا طاقت ور نظام رات کی تاریکی اور خراب موسم میں بھی زمین کی تصویریں اتارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جاپان نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر اپنے خدشات میں اضافے کے بعد جاسوسی کرنے والے سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG