رسائی کے لنکس

جاپان میں قبل از وقت انتخابات کے لیے پولنگ


ٹوکیو کے ایک پولنگ اسٹیشن میں لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں
ٹوکیو کے ایک پولنگ اسٹیشن میں لوگ ووٹ ڈال رہے ہیں

جاپان میں اتوار کو قبل از وقت عام انتخابات میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم شنزو آبے کا حکمران اتحاد دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

پارلیمان کے ایوان زیریں کو گزشتہ ماہ وزیراعظم نے تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد ملک کے سوشل سکیورٹی نظام کو دوبارہ متوازن کرنے کے تناظر میں عوام سے مینڈیٹ حاصل کرنا ہے۔

پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوا اور رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ایسے میں جب جاپان میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام پر اضطراب پایا جاتا ہے، آبے کی حکومت ہی لوگوں کے لیے محفوظ انتخاب ہوگا ۔

شنزو آبے
شنزو آبے

اگر آبے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لیتے ہیں تو وہ جاپان کی دفاع فورسز کو تبدیل کر کے قومی فوج بنائیں گے۔

شمالی کوریا نے جاپان کو دھمکی دی تھی کہ وہ اسے سمندر میں غرق کر دے گا اور پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل تجربات سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی جاپان کے لیے بعض نئے حکمت عملی کے متقاضی ہیں۔

آبے نے ایوان زیریں کو تحلیل کرنے کے بعد کہا تھا کہ وہ جاپان کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تاکہ عوام پرامن طور پر رہ سکیں۔

XS
SM
MD
LG