رسائی کے لنکس

جے کارنی کی ’سی این این‘ میں شمولیت


فائل
فائل

کیبل ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک نے کہا ہے کہ بدھ کی رات پہلی بار کارنی سی این این پر دکھائی دیں گے، جب نیٹ ورک کے پرائم ٹائم میں امریکی صدر براک اوباما کا خطاب پیش ہوگا، جس میں داعش کے شدت پسند گروپ سے نمٹنے کے بارے میں لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے

سابق وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری، جے کارنی نے ’سی این این‘ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

کیبل ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک نے کہا ہے کہ بدھ کی رات پہلی بار کارنی ’سی این این‘ پر دکھائی دیں گے، جب نیٹ ورک کے پرائم ٹائم میں امریکی صدر براک اوباما کا خطاب پیش ہوگا، جس میں داعش کے شدت پسند گروپ سے نمٹنے کے بارے میں لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس کے سابق اہل کار نے مئی میں عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ساڑھے تین برس تک مسٹر اوباما کے ابتدائی ترجمان کی حیثیت سے اُنھوں نے جون مین وائٹ ہاؤس چھوڑا تھا۔

کارنی کے پیش رو پریس سکریٹری، رابرٹ گِبز بھی معاوضے کی بنیاد پر ایک کیبل ٹیلی ویژن نیوز چینل میں شامل ہوئے تھے۔ اوباما انتظامیہ کے دوران وائٹ ہاؤس کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ ’ایم ایس این بی سی‘ میں شامل ہوگئے تھے۔

صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں متعدد پریس سکریٹری، جن میں ایری فلیشر اور ٹونی سنو بھی شامل ہیں، مختلف مواقع پر ’سی این این‘ سے وابستہ ہوئے، جب کہ دانا پرینو نے ’فوکس نیوز‘ میں شریک ایکنر کے طور پر ’دی فائیو‘ شو میں شمولیت اختیار کی تھی۔

XS
SM
MD
LG