رسائی کے لنکس

پاکستانی ’جاز میوزک‘ وفد کی نیویارک آمد


People carry the flag-draped coffins of police officers killed in Saturday's blasts in Istanbul, Turkey, Dec. 11, 2016.
People carry the flag-draped coffins of police officers killed in Saturday's blasts in Istanbul, Turkey, Dec. 11, 2016.

پاکستان سے موسیقاروں کا ایک وفد جمعے کو نیویارک پہنچا، جہاں وہ مقامی اداروں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں کے ساتھ ملاقات اور اپنے ’جاز میوزک‘ کا مظاہرہ کرے گا

پاکستانی میوزیشنز کا ایک ابھرتا ہوا گروپ امریکی محکمہ خارجہ کے ’وزیٹرز لیڈر شپ پروگرام‘ کے تحت جمعہ کو نیویارک پہنچا، جہاں وہ مقامی اداروں اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے ساتھ ملاقات اور اپنے جاز میوزک کا مظاہرہ کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ آزادی اظہار اور جمہوری اشتراکی نیٹ ورک میں موسیقی کو سفارتکاری کا بہترین ذریعہ قرار دیتا ہے۔

لاہور کے گروپ، سچل اسٹڈیو کے یہ اراکین ہفتے کو ٹرائیبکا فلم فیسٹول کے نمایاں ترین گانے ’’ سانگ اف لاہور ‘‘ کے پرئمییر میں شریک ہوگں گے ، یہ ڈاکومنٹری فلم اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی پروڈیوسر شرمین عبید اور انڈی شوکن نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے ۔ تقریب میں پروفیشنل اینڈ کلچر ایکسچنج پروگرام کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری مارا ٹیکاچ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

چار دہائیوں قبل انیسو سو پچاس سے انیسو سو ستر کے درمیان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے امریکی جاز گروپ دنیا بھر میں سفارتکاری کے لئے دورہ کرتے اور جگہ جگہ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور آج بھی میوزک ڈپلومیسی پروگرام ، بشمول بیرون ملک امریکی میوزک، سنٹر اسٹیج، ون بیٹ اور نیکسٹ لیول اور دیگر کے ذریعہ نئے سامعین کے ساتھ مکاملے کی نئی راہ کھول رہا ہے ، لوگوں کے درمیان باہمی اشتراک پیدا کررہا ہے ، ان کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دیے رہا ہے اور خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

XS
SM
MD
LG