رسائی کے لنکس

جہاد جین پر جہادی حملوں کی سازش کی فرد جرم عائدکردی گئی


کولین لاروز، جھاد جین
کولین لاروز، جھاد جین

امریکی عہدے داروں نے ایک امریکی عورت پر انٹرنیٹ پر مسلمانوں کو جنوبی ایشیا اور یورپ میں پرتشدد جہاد کے لیے بھرتی کرنے کے شبے میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

منگل کے روز محکمہ انصاف نے کولین لاروز پر جو ’ جہاد جین‘ کے نام سے بھی معروف ہے، فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اس پر دہشت گردوں کی مالی مدد اور کسی بیرونی ملک میں ہلاکت کی سازش تیار کرنے اور دوسرے جرائم کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

لاروز کے بارے میں ، جس کی عمر 46 سال ہے، خیال ہے کہ وہ مذہب تبدیل کرکے مسلمان بن چکی ہے۔وہ گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں اپنی گرفتاری کے بعد سے مشرقی امریکی شہر فلاڈیلفیا میں بلاضمانت قید میں ہے۔

فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ لاروز کو سویڈن کے ایک رہائشی کو، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، ہلاک کرنے کا ایک حکم ملاتھا۔

لیکن امریکی عہدے داروں نے مغربی میڈیا کو بتایا کہ لاروز سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس کو قتل کرنے منصوبہ بنارہی تھی جس نے پیغمبر اسلام کا وہ خاکہ تیار کیا تھا جسے توہین آمیز سمجھا گیا تھا۔ایک الگ واقعہ میں منگل کے روز آئرلینڈ کی پولیس نے سات مسلمانوں کو کارٹونسٹ ولکس کو ہلاک کرنے کی ایک سازش میں حصہ لینے کے شبے میں گرفتار کیا۔

آئرلینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ چارمردوں اور تین خواتین کی یہ گرفتاریاں جنوبی آئرلینڈ میں ہوئیں۔

اگر لاروز پر جرم ثابت ہوگیا تو اسے عمر قید اور دس لاکھ ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG