رسائی کے لنکس

جینفر لارنس، سب سے زیادہ دولت کمانے والی اداکارہ


ایک مشہور کمپنی کی جانب سے کرائے گئے سروے میں ’ہالی وڈ دیوا‘ ۔۔جنیفر لارنس نے سب سے زیاد ہ ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے

کراچی ... دنیا بھر کی سینما انڈسٹری میں سب سے اہم جگہ ’ ٹکٹ کاوٴنٹر‘ کو سمجھا جاتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جو اچھے اچھے ہیروز کو زیرو اور زیرو کو ہیرو بنا دیتی ہے۔ ایسے اسٹارز عموماً کم کم ہی ہوتے ہیں جن کی باکس آفس ویلیو سالہاسال تک ماند نہیں پڑتی او ر ان کی ہر فلم باکس آفس پر منافع دے کر جاتی ہے۔

’کوئیگلی پبلشنگ کمپنی‘ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں ’ہالی وڈ دیوا‘ ۔۔جنیفر لارنس نے سب سے زیاد ہ ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے اور وہ ان اسٹارز کی لسٹ میں نمبر ون پرہیں، جِن کی فلمیں ریکارڈ توڑ بزنس کرتی ہیں۔

دوسرے نمبر پر ’دی ہیٹ‘ اور سائنس فکشن ’گریوٹی‘ میں متاثر کُن پرفارمنس دینے والی سینڈرا بل لاک رہیں۔ تیسرے نمبر پر قبضہ جمایا فلم ’امریکن ہسل‘ کی کو اسٹار بریڈلی کوپر نے۔

سال 2013 میں ’دی ہنگر گیمز‘ کے سیکوئل ’کیچنگ فائر‘ اور ’دی امریکن ہسل‘ میں فن کے جوہر دکھانے والی جینفر لارنس نے بہت تیزی سے کامیابی کے زینے طے کئے اور ’سلور لائننگز پلے بک‘ میں اپنی جاندار اداکاری پر ’بیسٹ ایکٹریس‘ کا آسکر ایوارڈجیتنے میں کامیاب رہیں۔

لارنس آج کل دو فلموں ’ہنگر گیم‘ اور ’ایکس مین‘ کے سیکوئل میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ فلم ’سیرینا‘ میں وہ ایک بار پھر بریڈلی کوپر کے ساتھ دکھائی دیں گی۔
XS
SM
MD
LG