رسائی کے لنکس

مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے مظاہرے


مشرقی یروشلم میں منگل کے روز درجنوں فلسطینیوں نے علاقے میں ایک یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور ٹا‏ئر جلائے۔

اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں چلائیں اور بے ہوش کرنے والے دستی بم پھینکے۔ اس کے علاوہ بہت سے مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

عرب ذرائعِ ابلاغ نے بتایا کہ کم از کم 20 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ ان کے دو اہل کار بھی زخمی ہوئے۔

فلسطینیوں کو گذشتہ ہفتے کے اسرائیلی پارلیمان کے اس فیصلے پر برہمی ہےجس کے تحت مشرقی یروشلم میں ایک نئی یہودی بستی بسانے کی منظوری دی گئی تھی۔ فلسطینی اس علاقے میں مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی مندوب جارج مچل نے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ انھیں پیر کے روز واشنگٹن سے روانہ ہونا تھا۔

امریکی محمکہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے امریکی مطالبات کے باقاعدہ جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیلی فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے کیے گئے وعدوں کی پاس داری کرے۔

وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے جمعے کے روز اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر غیر واضح مطالبات پر گفتگو کی۔ انھوں نے نئی بستی بسانے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی۔

XS
SM
MD
LG