رسائی کے لنکس

یروشلیم: ہم جنس پرستوں کی پریڈ پر حملہ، چھ زخمی


وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس حملے کو "نفرت پر مبنی جرم" قرار دیا جب کہ صدر روؤفین رفلین نے متنبہ کیا ہے کہ سماجی عدم برداشت اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے۔

یروشلیم میں ہم جنس پرستوں پریڈ میں شامل لوگوں پر ایک بنیاد پرست یہودی نے چاقو سے حملہ کر کے کم ازکم چھ افراد کو زخمی کر دیا جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتارکر لیا اور اس کے بارے میں بتایا گیا کہ دس سال قبل بھی یہ شخص ایسے ہی حملے میں ملوث پایا گیا تھا اور اسے قید کی سزا دی گئی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا پریڈ میں لگ بھگ پانچ ہزار لوگ شریک تھے کہ بظاہر قریب واقع سپرمارکیٹ سے ایک شخص اس میں کودا اور چاقو سے شرکا پر حملہ کر دیا۔

حالیہ برسوں میں اس طرح کی کسی تقریب میں ہونے والا یہ بدترین واقعہ ہے۔ اس شہر میں اسرائیل کے دیگر علاقوں کی نسبت مذہبی رجحان رکھنے والوں کی اکثریت ہے۔

وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس حملے کو "نفرت پر مبنی جرم" قرار دیا جب کہ صدر روؤفین رفلین نے متنبہ کیا ہے کہ سماجی عدم برداشت اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے۔

پولیس کی ترجمان لوبا سامری کا کہنا تھا کہ حملہ آور 2005ء میں بھی یروشلیم میں پریڈ میں شامل لوگوں پر چاقو سے وار کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شخص حالیہ ہفتوں میں ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔

ہم جنس پرستی کے معاملے پر اسرائیل میں ایسی کشیدگی دیکھنے میں آچکی ہے جہاں بنیاد پرست یہودی، مسلمان اور مسیحی اسے اپنے عقائد کے منافی قرار دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG