رسائی کے لنکس

مشرق وسطیٰ امن مذاکرات ’نازک مرحلے‘ میں ہیں: کیری


امریکی وزیر خارجہ جان کیری ( فائل فوٹو )
امریکی وزیر خارجہ جان کیری ( فائل فوٹو )

امریکی وزیر خارجہ جان کیری گزشتہ کئی ہفتوں سے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ مشرق وسطی امن مذاکرات ایک ’نازک مرحلے‘ میں ہیں اور اس عمل کو جاری رکھنا اسرائیل اور فلسطین کے رہنماؤں کے ہاتھ میں ہے۔

کیری نے جمعرات کو الجیریا کے دورے کے دوران کہا کہ باہر سے لوگ اس عمل کو آگے بڑھانے کے بارے میں صرف کہہ سکتے ہیں اور ضروری ہے کہ دونوں فریق ’’بنیادی فیصلے اور سمجھوتے‘‘ خود کریں۔

امریکی وزیر خارجہ کیری گزشتہ کئی ہفتوں سے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں جبکہ ابتدائی نو ماہ کے مذاکراتی عمل کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے، جس پر اسرائیل اور فلسطین نے گزشتہ سال اتفاق کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ رہنماؤں کو آگے بڑھنے کے لیے مواقع دیکھنا ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں میں سے کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ وہ مذاکرات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی، اسرائیلی اور فلسطینی مذاکرات کاروں نے بدھ کی رات ملاقات کی تھی۔

تاہم محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے ’’غیر مفید‘‘ اقدامات کیے ہیں۔
XS
SM
MD
LG