رسائی کے لنکس

جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف احتجاج کا اعلان


انہوں نےالزام لگایا کہ حکمراں پیسے کما کر بیرون ملک لےجاتے ہیں یا قرضے لیکر بھول جاتے ہیں اور ادا عوام کو کرنا پڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی کرپشن پر بھی کمیشن بنانے کی ضرورت ہے اور ۔۔۔۔۔

لاہور....جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے یکم مئی سے پورے ملک میں بدعنوانی کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے اتوار کومال روڈ لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے سامنےکرپشن کے خلاف دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے خطاب کے دوران شکوہ کیا کہ 68 سال سے جمہوریت اور احتساب کے نام پر عوام کو دھوکا دیاجاتا رہا ہے ۔ جو رہنما اخلاقی گراوٹ میں ملوث ہیں انہیں قیادت کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نےپاناما پیپرز کی شکل میں حکمرانوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ دوسروں کے وفادار ملک، سیاست اور جمہوریت پر قابض ہوچکے ہیں لیکن اب عوام مزید کسی دھوکےمیں نہیں آئیں گے۔نہ ہی وہ مزید کرپشن برداشت کریں گے ۔

انہوں نےالزام لگایا کہ حکمراں پیسے کما کر بیرون ملک لےجاتے ہیں یا قرضے لیکر بھول جاتے ہیں اور ادا عوام کو کرنا پڑتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اخلاقی کرپشن پر بھی کمیشن بنانے کی ضرورت ہے اور جو رہنما اخلاقی بدعنوانی میں ملوث ہیں انھیں قیادت کا حق نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نصف آبادی پینےکےصاف پانی سے محروم ہے، لوگ غربت کے ہاتھوں اعضا بیچنے پر مجبور ہیں۔ ہمیں حکومت ملی توہم ایوانوں میں بیٹھے چور اورڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود اور اپنی ٹیم کو سب سے پہلے احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں ۔

XS
SM
MD
LG