رسائی کے لنکس

ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے وائٹ ہاؤس میں خصوصی سجاوٹ


امریکہ میں خاتونِ اول جل بائیڈن نے بھی ویلنٹائنز ڈے کے حوالے سے جمعے کی صبح سے وائٹ ہاؤس کے شمالی لان میں خصوصی اہتمام کیا۔ اس اہتمام کا مقصد اس دن امریکی عوام کو ایک امید دلانا بھی ہے۔
امریکہ میں خاتونِ اول جل بائیڈن نے بھی ویلنٹائنز ڈے کے حوالے سے جمعے کی صبح سے وائٹ ہاؤس کے شمالی لان میں خصوصی اہتمام کیا۔ اس اہتمام کا مقصد اس دن امریکی عوام کو ایک امید دلانا بھی ہے۔

اس سال ویلنٹائنز ڈے منانے کی تیاریاں امریکہ کے وائٹ ہاوس میں بھی کی جارہی ہیں۔ خاتونِ اول جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے شمالی لان میں ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے خصوصی سجاوٹ کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد امریکی عوام کو ایک خوش گوار امید دلانا ہے۔

دنیا کے کئی ملکوں میں ویلنٹائنز ڈے ہر سال​ 14 فروری کو محبت کے اظہار کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن چاکلیٹس اور دیگر تحائف کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے۔

امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاوس کے لان میں بڑے بڑے گلابی، سفید اور سرخ رنگوں کے گتے کے بنے سجاوٹی دل سجائے ہیں۔ ہر دل پر ایک لفظ میں ایک امید ظاہر کی گئی ہے۔

صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز خاتون اول کے ہمراہ امید اور مہربانی کے اظہار کے لیے سجائے گئے اس خصوصی اہتمام کا جائزہ لیا۔

ان سجاوٹی دلوں پر اتحاد، ہمدردی، شفقت، محبت اور باہمت جیسے الفاظ لکھے گئے ہیں۔ جب کہ اس اہتمام میں امریکی خاتونِ اول کی طرف سے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اپنے شوہر اور اہلِ خانہ سے محبت کا اظہار بھی ہے۔

جل بائیڈن نے ان سجاوٹی کارڈز میں سے ایک پر دستخط بھی کیے۔

اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ویلنٹائنز ڈے، خاتون اول کا پسندیدہ ترین دن ہے۔

جل بائیڈن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لوگ کرونا وبا کے باعث کافی رنجیدہ محسوس کر رہے ہیں۔ ان کے بقول اس اقدام کا مقصد انہیں مثبت امید اور خوشی واپس لانا ہے۔

ان کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتونِ اول حس مزاح، غیر متوقع کام کرنے اور رسم و رواج منانے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویلنٹائنز ڈے ان کے پسندیدہ ترین دنوں میں شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG