رسائی کے لنکس

بائیڈن کادورۂ سعودی عرب؛ ’ولی عہد محمد بن سلمان کے سامنے خشوگی معاملہ اٹھایا‘

جو بائیڈن اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے براہِ راست پرواز سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
جو بائیڈن اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے براہِ راست پرواز سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب پہنچنے پر ملک کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ان کے مشرقِ وسطیٰ کے دورے کا مقصد خطے میں امریکہ کے اثر و رسوخ کی بحالی اور ایران کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر اسرائیل کی سلامتی کو مضبوط کرنا شامل ہیں۔

سعودی قیادت سے بائیڈن کی ملاقات ایسے حالات میں ہو رہی ہے جب ماضی میں بائیڈن مملکت کے انسانی حقوق کے حوالے سے ریکارڈ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کا سعودی عرب کا دورہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے اثر و رسوخ کو مستحکم کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔

ان کے بقول ’’ہم مشرقِ وسطیٰ میں ایسا خلا نہیں چھوڑ سکتے جس کو پھر روس اور چین مل کر پر کر سکیں۔‘‘

سعودی رہنماؤں کے ساتھ جمعے کو ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوششوں کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

سعودی عرب کا اسرائیل کے لیے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

اس سے قبل بائیڈن اسرائیل سے براہ راست پرواز سے جدہ پہنچے تھے۔

سعودی عرب نے امریکہ کے صدر کی جدہ آمد سے چند گھنٹے قبل ہی اپنی فضائی حدود اسرائیل کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

بائیڈن کے دورۂ مشرقِ وسطیٰ پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید کیوں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:00 0:00

اس اعلان کے بعد سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل آنے جانے والی فلائٹس پر پابندی ختم ہو گئی ہے۔

صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان کی متحد اور مستحکم مشرقِ وسطیٰ کے لیے کوششوں کا نتیجہ ہے۔

شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے ملاقاتوں کے حوالے سے امریکی صدر نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے سیکیورٹی ضروریات پر بھی بات ہوئی ہے۔

بائیڈن نے بحیرہ مردار میں واقع تیران جزیرے میں موجود کثیر الملکی امن فورس کی واپسی کا بھی اعلان کیا۔

جزیرہ تیران سے فوج کے انخلا کا اعلان

اس اقدام سے اس جزیرے کی باگ دوڑ ریاض کے ہاتھ میں آجائے گی۔

واشنگٹن نے اس معاہدے کو تاریخی اور خطے میں امن لانے کا باعث قرار دیا ہے۔

بحیرہ مردار میں اہم مقام پر واقعے اس جزیرے پر مصر، سعودی عرب، اسرائیل اور اردن کا دعویٰ ہے۔

اس جزیرے سے امن فوج، جس میں امریکی فورسز بھی 1978 سے شامل ہیں، رواں برس کے آخر میں انخلا کرے گی۔

بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ ریاض کا اسرائیلی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کے پیچھے اس معاہدے کا ہاتھ ہے۔

جمال خشوگی معاملہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دوسرے رہنماؤں کے ساتھ جو بائیڈن کی ملاقات کے حوالے سے رہنما میڈیا کی جانب سے جمال خشوگی کے قتل سے متعلق سوالات کے جواب سے کتراتے رہے۔

میڈیا سے گفتگو میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد کے سامنے جمال خشوگی کے قتل کے حوالے سے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

بائیٖڈن کے بقول ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ وہ خشوگی کے قتل میں ذاتی طور پر ملوث نہیں تھے۔

اسرائیل کو سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی راہ ہموار ہونے کی توقع
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:58 0:00

امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے جواباً ولی عہد کو کہا کہ ان کے مطابق سعودی ولی عہد اس قتل کے ذمہ دار ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنس کلامارڈ نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کا سعودی عرب کا دورہ ہر اس فرد کے لیے، جو انسانی حقوق کے لیے کھڑا ہوتا ہے، ایک تھپڑ سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن کے اقدامات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسانی حقوق کی کوئی قیمت نہیں ہے اور دوسرے معاملات کے بدلے میں ان کا سودا کیا جا سکتا ہے۔

جو بائیڈن کی عرب رہنماؤں سے ملاقاتیں

امریکہ کے صدر ہفتے کو سعودی شہر جدہ میں عرب رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جہاں وہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کے مستقبل کے کردار کے بارے میں اپنا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

امریکی صدر کا دورۂ مشرقِ وسطیٰ

صدر بائیڈن کے سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں السلمان محل آمد کے موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
1/14 صدر بائیڈن کے سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ میں السلمان محل آمد کے موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی فرماں رواں نے امریکی صدر کو خوش آمدید کہا۔
2/14 سعودی فرماں رواں نے امریکی صدر کو خوش آمدید کہا۔
جی سی سی میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ابوظہبی کے صدر محمد بن زاید النہیان نے بھی جو بائیڈن سے ملاقات کی۔
3/14 جی سی سی میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ابوظہبی کے صدر محمد بن زاید النہیان نے بھی جو بائیڈن سے ملاقات کی۔
سعودی عرب آنے سے قبل اسرائیل کے دورے میں صدر بائیڈن کھیلوں کے مقابلوں کی ایک تقریب میں منفرد انداز اپناتے ہوئے نظر آئے۔
4/14 سعودی عرب آنے سے قبل اسرائیل کے دورے میں صدر بائیڈن کھیلوں کے مقابلوں کی ایک تقریب میں منفرد انداز اپناتے ہوئے نظر آئے۔
<div style="direction:rtl">مغربی کنارے میں صدر بائیڈن نے مذہبی مقام کا دورہ بھی کیا۔</div>
5/14
مغربی کنارے میں صدر بائیڈن نے مذہبی مقام کا دورہ بھی کیا۔
<div style="direction:rtl">مغربی کنارے میں امریکی صدر کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران الجزیرہ کی مقتول صحافی شیریں ابو عاقلہ کی تصویر بھی رکھی گئی۔</div>
6/14
مغربی کنارے میں امریکی صدر کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران الجزیرہ کی مقتول صحافی شیریں ابو عاقلہ کی تصویر بھی رکھی گئی۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے صدر بائیڈن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
7/14 فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے صدر بائیڈن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔
امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے یروشلم میں پہلی &#39;آئی ٹو یو ٹو&#39; گروپ کے ورچوئل اجلاس میں بھی شرکت کی۔
8/14 امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نے یروشلم میں پہلی 'آئی ٹو یو ٹو' گروپ کے ورچوئل اجلاس میں بھی شرکت کی۔
جو بائیڈین کے مغربی کنارے پہنچنے پر فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی آبادکاریوں کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔
9/14 جو بائیڈین کے مغربی کنارے پہنچنے پر فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی آبادکاریوں کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔
اسرائیل میں امریکہ کے صدر ہولوکاسٹ کے یادگاری مرکز پر بھی گئے۔
10/14 اسرائیل میں امریکہ کے صدر ہولوکاسٹ کے یادگاری مرکز پر بھی گئے۔
امریکی صدر اسرائیل سے براہ راست سعودی عرب پہنچے۔
11/14 امریکی صدر اسرائیل سے براہ راست سعودی عرب پہنچے۔
امریکہ اور اسرائیل کے صدور نے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
12/14 امریکہ اور اسرائیل کے صدور نے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
یروشلم میں امریکی پرچم ہاتھوں میں تھامے بچوں نے صدر بائیڈن کا استقبال کیا۔
13/14 یروشلم میں امریکی پرچم ہاتھوں میں تھامے بچوں نے صدر بائیڈن کا استقبال کیا۔
<div style="direction:rtl">سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر بائیڈن کی ملاقات میں اہم امور زیرِغور آئے۔امریکی صدر نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد بتایا کہ سعودی عرب اسرائیل سے آنے اور جانے والے تمام مسافر پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے پر راضی ہوگیا ہے۔</div>
14/14
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور صدر بائیڈن کی ملاقات میں اہم امور زیرِغور آئے۔امریکی صدر نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد بتایا کہ سعودی عرب اسرائیل سے آنے اور جانے والے تمام مسافر پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے پر راضی ہوگیا ہے۔
Previous slide
Next slide

بائیڈن جی سی سی پلس تھری کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں گلف کوآپریشن کونسل کے ارکان، بحرین، کویت، اومان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ مصر، عراق اور اردن کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

وہ اس اجلاس میں توانائی پالیسی کے حوالے سےتبادلۂ خیال کیا جائے گا البتہ ان کے مشیروں کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں تیل کی پیداوار کے حوالے سے کوئی اعلان متوقع نہیں ہے۔

بائیڈن اور جی سی سی پلس تھری کے رہنماؤں کی جانب سے عراق کے بجلی کے گرڈ کو کویت اور سعودی عرب کے منسلک کرنے کا اعلان متوقع ہے۔

اس اقدام سے عراق کی توانائی کی ضروریات کے لیے ایران پر انحصار کم ہونے کی امید ہے۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG