رسائی کے لنکس

ٹیکس سے بچنے کے لیے سینیٹر کیری کی لگژری بوٹ دوسری ریاست میں


ازابیل نامی 76 فٹ لمبی بوٹ جوکہ میسا چوسیٹ کے سینیٹر جان کیری کی ملکیت ہے رہوڈ آئی لینڈ میں ہنکلی شپیارڈ پر پارک ہے
ازابیل نامی 76 فٹ لمبی بوٹ جوکہ میسا چوسیٹ کے سینیٹر جان کیری کی ملکیت ہے رہوڈ آئی لینڈ میں ہنکلی شپیارڈ پر پارک ہے

میساچیوسٹس کے محکمہٴ محصول کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اگر کشتی خریدنے کے چھ ماہ کے اندر اندر کیری اُسے میساچیوسٹس میں لنگر انداز کرتے، تو اُن پر ٹیکس کی ادائگی لازم ہو جاتی۔ بعد ازاں، ریاست کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اب بھی کشتی پر ٹیکس لیا جاسکتا ہے

لاکھوں ڈالر ٹیکس بچانے کی خاطر، میساچیوسٹس کے سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار جان کیری نے 70لاکھ ڈالرمالیت لگژری بوٹ کو ہمسایہ ریاست، رہوڈ آئی لینڈ میں لنگر اندازکر رکھا ہے۔

اگرجان کیری ‘اِزابیل’ نامی اپنی کشتی کو میسا چیوسٹس میں رکھتےجہاں وہ رہتے ہیں اورجہاں اُن کا ویکیشن میں استعمال ہونےوالاگھر بھی واقع ہے، تو اُنھیں سیلز ٹیکس میں 437500 ڈالرادا کرنے پڑتےاورسالانہ ایکسائز ٹیکس کے طور پر اندازاً 70000دینے پڑتے۔

رہوڈ آئی لینڈ نے 1993ء میں کشتیوں پر ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کیا تھا جِس کے بعد آسائش والی کشتیوں کے مالک جو ٹیکس سے بچنے کے خواہاں تھے، اُن کے لیے رہوڈ آئی لینڈ پسندیدہ مقام بن گیا۔

سینیٹر کے ترجمان نے اِس بات کی تردید کی ہے کہ میساچیوسٹس میں ٹیکس کی ادائگی سے بچنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کشتی کی کارکردگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئےاور بہتردیکھ بھال کی غرض سےایسا کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی کو رہوڈ آئی لینڈ کے ڈیزائنر نے ہی تیار کیا تھا اوراُسی ریاست میں اسےخریدا گیا تھا۔

میساچیوسٹس کے محکمہٴ محصولات کے ایک ترجمان نے کہا ہےکہ اگر کشتی خریدنےکےچھ ماہ کے اندر اندر کیری اُسے میساچیوسٹس میں لنگر انداز کرتے، تو اُن پر ٹیکس کی ادائگی لازم ہو جاتی۔ بعد ازاں، ریاست کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اب بھی کشتی پر ٹیکس لیا جاسکتا ہے۔

دوسری ریاستوں کی طرح میساچیوسٹس بھی ٹیکس کی وصولیابی میں بہت پیچھے ہے اور سنگین بجٹ خسارے کا شکار ہے۔

اخبار ‘بوسٹن ہیرالڈ’ کےمطابق،یہ 23میٹر لمبی سیروتفریح کی بوٹ ہےجِس میں دو کیبن اورایک مرکزی پائلٹ ہاؤس ہےجِس میں باراوروائین اسٹوریج موجود ہے۔

سینیٹر جان کیری امریکہ کےامیرترین افراد میں شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG