رسائی کے لنکس

بھارت عالمی تجارت کی مجوزہ اصلاحات کی حمایت کرے: کیری


عالمی تجارتی تنظیم کے طرف سے تجویز کی گئی اصلاحات کے بارے میں اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عالمی تجارت کی بہتری کا سبب بنے گی۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی تجارتی تنطیم (ڈبلیو ٹی او) کی مجوزہ تجارتی اصلاحات کی مخالفت نہ کرے۔

عالمی تجارتی تنظیم کے طرف سے تجویز کی گئی اصلاحات کے بارے میں اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجارت میں بہتری کا سبب بنے گی۔

عالمی تجارتی تنطیم کی طرف سے تجویز کی گئی اصلاحات کو قبول کرنے کے لیے جمعرات تک کی ڈید لائن ہے۔

جان کیری اس ہفتہ کے اوئل میں کہہ چکے ہیں کہ بھارت کی طرف سے قانونی تجارتی نظام کی حمایت یہاں پوری دنیا اور امریکہ کی طرف سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

بھارت یہ کہہ چکا ہے کہ وہ تجارتی اصلاحات کی اس وقت تک حمایت نہیں کرے گا جب تک اسے کسانوں سے زیادہ قیمت پر غلے خرید کر اس کو ذخیرہ کرنے کے بعد مارکیٹ میں رعایتی قیمت پر غریبوں کو فروخت کرنے کا اخیتار حاصل نہیں ہو گا۔

عالمی تجارتی تنظیم کے معاہدے کے مطابق ذخیرہ کیا گیا غلہ صرف بازاری نرخوں پر ہی فروغ کیا جا سکتا ہے۔

جان کیری بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بھارت کا دورہ کر رہے ہیں اور وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کرنے والے اب تک سب سے اعلیٰ امریکی عہدیدار ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کے بھارت کے اس دورے کے دوران، دونوں ملکوں کے اعلیٰ عہدیدار دوطرفہ تجارتی امور کے علاوہ، ماحولیاتی تبدیلیوں اور توانائی کے مسائل پر بھی بات چیت کریں گے۔

XS
SM
MD
LG