رسائی کے لنکس

جان ٹیفٹ روس کے لیے امریکی سفیر نامزد


یوکرین بحران کے نتیجے میں بڑھے ہوئے تناؤ کے ماحول میں، ٹیفٹ کے لیے توقع کا اظہار کیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی اہل اور تجربہ کار امریکی سفارت کار ثابت ہوں گے

صدر براک اوباما نے معروف سفارت کار اور مشرقی یورپ کے ماہر، جان ٹیفٹ کو روس کے لیے امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔

ٹیفٹ ایک مدت تک سابق سویت یونین کے سفارتی حلقوں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ وہ اوباما کے یوکرین کے لیے سفیر اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے جورجیا اور لتھوانیہ کے لیے سفیر تھے۔

یوکرین بحران کے نتیجے میں بڑھے ہوئے تناؤ کے ماحول میں، ٹیفٹ کے لیے توقع کا اظہار کیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی اہل اور تجربہ کار امریکی سفارت کار ثابت ہوں گے۔

روس تعیناتی سے قبل، امریکی سینیٹ کی طرف سے اُن کی نامزدگی کی توثیق ضروری ہے۔

وہ مائیکل مک فول کی جگہ لیں گے، جو فروری میں مستعفی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG