رسائی کے لنکس

اسرار احمد کی یو ایس جونیئر اسکوائش چیمپیئن شپ میں کامیابی


یو ایس جونیئر اسکوائش چیمپئین
یو ایس جونیئر اسکوائش چیمپئین

پاکستان سے پندرہ رکنی ٹیم منیجر  محمد مقصود کی قیادت میں امریکہ پہنچی تھی۔

پاکستان کے اسرار احمد نے ’یو ایس اوپن‘ جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔

یل یونیورسٹی کنکٹیکٹ میں منعقد ہونے والی ’یو ایس‘ اسکواش چیمپیئن میں مصر، جاپان اور دیگر ممالک کی درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاکستان سے پندرہ رکنی ٹیم منیجر محمد مقصود کی قیادت میں امریکہ پہنچی تھی۔

محمد مقصود کے مطابق پاکستان کی اسکواش ٹیم تیسرے نمبر پر آئی جبکہ انڈر نائنٹین میں اسرار احمد نے فائنل میں جاپان کے سو کھیرا کو تین، ایک سے شکست دی۔

اسرار احمد نے اس سے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کے ٹاپ فائیو اسکواش لاکس جوائے اسپنسر کو ہرایا ، جبکہ مصری کھلاڑی کو کوارٹر فائنل میں شکست دی۔

پاکستان میں اسکوائش اب پشتون علاقے سے نکل کر پنجاب کے اسکوائش کورٹس تک پہنچی ہے اور اسرار احمد کی بین الااقوامی سطح پر پر کامیابی کو سراہا جا رہا ہے۔

اسرار احمد اس کے بعد برٹش اوپن جونیئر کھیلنے کے لیے 29 دسمبرکو لندن روانہ ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG