رسائی کے لنکس

قطر کو عرب ملکوں کی طرف سے مطالبات کی فہرست، جواز اور امکانات


Pandemiya davrida sartaroshlar. Bangladesh.
Pandemiya davrida sartaroshlar. Bangladesh.

پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر فاروق حسنات نے کہا ہے کہ عرب اور خلیجی ملکوں کی قطر کے ساتھ کشیدگی خطے میں اصلاحات کے حوالے سے اختلاف رائے کا نتیجہ ہے

سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ملکوں نے قطر کو اپنے 13 مطالبات کی فہرست پیش کر دی ہے، جس میں قطر سے اپنے ٹی وی چینل 'الجزیرہ' کو بند کرنے اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے مطالبے شامل ہیں۔

کویت قطر اور ناراض ملکوں کے درمیان مصالحت کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر فاروق حسنات نے کہا ہے کہ عرب اور خلیجی ملکوں کی قطر کے ساتھ کشیدگی خطے میں اصلاحات کے حوالے سے اختلاف رائے کا نتیجہ ہے۔

بیرسٹر امجد ملک کا کہنا ہے کہ آزاد ملک اپنی شرائط ایک دوسرے پر مسلط نہیں کر سکتے، کیونکہ اس سے ایک دوسرے کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جبکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کو بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔

پروفیسر فیضان حق نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں امریکہ کا قائدانہ کردار زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی۔ایران اور حلیف ملکوں کی مدد سے قطر کی ناکہ بندی موثر ثابت نہیں ہوئی۔ اس لئے اب یہ شرائط دباؤ کا باعث نہیں بن سکتیں۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئے:

JR-Discussion: Arab countries present list of 13 demands to Qatar
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:27 0:00

XS
SM
MD
LG