رسائی کے لنکس

سنسنی خیز کھیل جمان جی کا نیکسٹ لیول


Dwayne Johnson, yang dikenal sebagai "The Rock" dan tunangannya Lauren Hashian saat menghadiri penayangan perdana "Jumanji: Welcome to the Jungle" di Los Angeles, 11 Desember 2017. (Foto: Reuters)
Dwayne Johnson, yang dikenal sebagai "The Rock" dan tunangannya Lauren Hashian saat menghadiri penayangan perdana "Jumanji: Welcome to the Jungle" di Los Angeles, 11 Desember 2017. (Foto: Reuters)

بچوں کی پسندیدہ فلم، ’جمان جی‘ کا سیکوئل تیار کر لیا گیا ہے، جو آئندہ دنوں سینما گھروں پر دھوم مچائے گا۔ یہ جمان جی سلسلے کی مجموعی طور پر چوتھی فلم ہوگی۔

جمان جی کی پہلی فلم 1995 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں روبن ولیمز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جمان جی ایک بورڈ گیم تھا جسی کھیلنے والے جادوئی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں اور انھیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے 2002 میں زاتھورا، اے اسپیس ایڈونچر کے نام سے فلم بنائی گئی جو براہ راست جمان جی سے متعلق نہیں تھی۔ لیکن، ویسے ہی ایک کھیل پر مبنی تھی۔ یہ فلم جمان جی کی طرح مقبول نہیں ہو سکی۔

جمان جی کو 2017 میں ایک بار پھر زندہ کیا گیا اور اس بار مرکزی کردار ادا کرنے والوں میں ڈوین جانسن شامل تھے۔ اکیسویں صدی میں بورڈ گیم کے بجائے جمان جی ایک وڈیو گیم بن چکا ہے اور اسے کھیلنے والے ایک جنگل میں پھنس جاتے ہیں۔ اس فلم کا نام جمان جی، ویلکم ٹو دا جنگل تھا۔ اس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

اس فلم کا سیکوئل جمان جی دا نیکسٹ لیول کے نام سے 13 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں بیشتر اداکار وہی ہیں جنھوں نے ’ویلکم ٹو دا جنگل‘ میں کام کیا تھا۔

ڈیوین جانسن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے اس فلم کا معاوضہ 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر وصول کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG