رسائی کے لنکس

logo-print

زاہد قربان علوی نے نگراں وزیراعلی سندھ کا حلف اٹھالیا


گورنر سندھ نے نگران وزیراعلیٰ سے حلف لیا

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے قربان علوی سے نگران وزیراعلی سندھ کے عہدے کا حلف لیا

زاہد قربان علوی نے جمعرات کو پاکستان کے صوبہ سندھ کے نگراں وزیراعلی کے منصب کا حلف اٹھایا۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کی سابق حکومت کے دیگر ارکان بھی موجو تھے۔


زاہد قربان علوی سندھ ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج ہیں۔ صوبائی حکومت اور حزب مخالف نے انھیں متفقہ طور پر صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے منتخب کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG