رسائی کے لنکس

کابل میں افغان فوجی کی فائرنگ سے دو امریکی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کا ایک اہل کار اور ایک امریکی شہری بدھ کے روز أفغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب اتحادی أفواج کے ایک مرکز میں فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہوگئے۔

سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایک اور امریکی فوجی اور دد امریکی شہریوں کو زخم آئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حملہ آور أفغان فوج کی دردی میں ملبوس تھا ، جسے بین الاقوامی فوج کے اہل کاروں نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت، مشاورت اور معاونت سے متعلق نیٹو کے وسیع تر مشن کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے۔

فوج کا کہنا ہے کہ اس بات کے تعین کے لیے کہ یہ واقعہ کس طرح رونما ہوا، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

أفغانستان میں نیٹو فوج کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن نے کہا ہے کہ جب بھی ہم اپنی ٹیم کے کسی رکن سے محروم ہوتے ہیں تو وہ ہمارے لیے بہت تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرین کے خاندانوں اور ان کے عزیزوں اور ان فوجی یونٹس کے ساتھ ہیں جن کا اس واقعہ سے تعلق ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کے واقعات امریکہ اور اتحادی أفواج کو ایک بہتر افغانستان کی تشکیل کے لیے اپنے افغان شراکت داروں کی مدد کے مشن سے روک نہیں سکتے۔

اس سے قبل وزارت دفاع کے ایک ترجمان دولت وزیری نے کہا تھا کہ کابل میں یہ حملہ اس وقت ہوا جب نیٹو کے فوجی امدادی مشن کے عہدے دار وں کا ایک گروپ افغان فوج کے ایک مرکز کا دورہ کررہا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی فورسز نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ آور افغان فوجی کو فوری طور پر ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم انہوں نے حملے کا نشانہ بننے والے فوجیوں کی قومیت کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

افغانستان میں نیٹو اتحاد زیادہ تر امریکی فوجیوں پر مشتمل ہے۔

مئی کے مہینے میں جنوبی شہر قندھار میں ایک تربیت کے دوران افغان فوج کی دردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے رومانیہ کےدو فوجی عہدے داروں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

شورش پسند گروپ اکثر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حملہ آور ان کے ارکان ہوتے ہیں جنہیں وہ فوج اور پولیس کی صفوں میں داخل کر دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG