رسائی کے لنکس

کابل: ہوائی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ


کابل پولیس کے سربراہ محمد ایوب سالنگی نے بتایا کہ چار گھنٹوں تک لڑائی کے بعد علاقے کو ’کلئیر‘ کرا لیا گیا ہے اور سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے دارالحکومت کابل کے مرکزی ہوائی اڈے پر حملہ کرنے والے سات دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

شدت پسندوں کے سات جنگجوؤں کے ایک گروپ نے پیر کو طلوع آفتاب سے قبل ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا اور بعد میں عسکریت پسندوں نے قریب ہی زیر تعمیر ایک عمارت پر قبضہ کر لیا اور وہاں سے ہوائی اڈے پر فائرنگ کی جاتی رہی۔

اس ہوائی اڈے کا ایک حصہ افغانستان میں تعنیات غیر ملکی افواج کے زیر استعمال بھی ہے۔

کئی گھنٹوں تک سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان لڑائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔

کابل پولیس کے سربراہ محمد ایوب سالنگی نے بتایا کہ چار گھنٹوں تک لڑائی کے بعد علاقے کو ’کلئیر‘ کرا لیا گیا ہے۔

محمو ایوب سالنگی نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر کسی تنصیب یا ہوائی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
طالبان نے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
XS
SM
MD
LG