رسائی کے لنکس

قید بچوں کی حالت میں بہتری کی توقع ہے: کیلاش ستیارتھی


’وائس آف امریکہ‘ سے خصوصی انٹرویو میں، کیلاش ستیارتھی نے کہا ہے کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر دھیان قیدو بند کی زندگی گزارنے والے اُن16 کروڑ بھارتیوں کی طرف مبذول ہوا ہے، ’جو پریشان حال ہیں اور سسک رہے ہیں‘

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بھارت کے سرگرم کارکن، کیلاش ستیارتھی نے کہا ہے کہ 2014ء کےامن کے نوبیل انعام کا اعزاز ملنا دراصل قید کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اُن کروڑوں بچوں کی جیت ہے، جن کی جدوجہد، بقول اُن کے، ’بہت جلد رنگ لائے گی‘۔

وائس آف امریکہ سے خصوصی انٹرویو میں، کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر دھیان قیدو بند کی زندگی گزارنے والے اُن16 کروڑ بھارتیوں کی طرف مبذول ہوا ہے، ’جو پریشان حال ہیں اور سسک رہے ہیں‘۔

اپنی عزت افزائی پر، اُنھوں نےابلاغ عامہ، خصوصی طور پر وائس آف امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے، کیلاش ستیارتھی سے انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:59 0:00

XS
SM
MD
LG