رسائی کے لنکس

افغانستان : بس حادثے میں 22ہلاک


US President Barack Obama speaks at a memorial service for the victims of the Sandy Hook Elementary School shooting on December 16, 2012 in Newtown, Connecticut.
US President Barack Obama speaks at a memorial service for the victims of the Sandy Hook Elementary School shooting on December 16, 2012 in Newtown, Connecticut.

افغانستان میں پولیس حکا م نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبہ قندھار میں پیر کے روز ایک تیز رفتار بس الٹنے سے کم ازکم22 افراد ہلاک اور دوزخمی ہو گئے ہیں۔

صوبائی ٹریفک پولیس کے سربراہ نے بتایا ہے کہ یہ بس کابل جا رہی تھی اور حادثہ ضلع دامان میں بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم یہ نہیں بتا یا گیا ہے کہ بس میں کل کتنے مسافر سوار تھے۔

دریں اثناء افغان وزرات دفاع کا کہنا ہے کہ افغان کمانڈوز نے پیر کو صوبہ نورستان پر سرکاری قبضہ بحال کرا لیا ہے ۔ فوجی ہیلی کاپٹر وں کے ذریعے برگ متال ضلع میں اُترے اور علاقے پر قبضہ بحال کرایا۔ شدت پسندوں نے ضلعی ہیڈکواٹرز کی عمارت سے فرار ہوتے وقت اس کو آگ لگا دی ۔ سرکاری طور پر اس کارروائی میں ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے تاہم وزرات دفاع کے مطابق عسکریت پسندوں کوجانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

XS
SM
MD
LG