رسائی کے لنکس

'میں کرن جوہر کی کٹھ پتلی نہیں ہوں'


عالیہ بھٹ۔ فائل فوٹو
عالیہ بھٹ۔ فائل فوٹو

بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ساتھی اداکارہ کنگنا رنوٹ کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے جس میں کنگنا نے کہا تھا کہ وہ فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر کی کتھ پتلی ہیں اور اُن میں اتنی جرت نہیں ہے کہ وہ خود براہ راست کوئی بیان دے سکیں۔

کنگنا رنوٹ کے الزام سے فلمی شائقین حیرت زدہ رہ گئے اور سوچنے لگے کہ عالیہ بھٹ اس کے جواب میں کیا کہیں گی۔

ایک بھارتی فلمی رسالے کو انٹرویو دیتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ اُنہوں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا ہے کہ کنگنا کی طرف سے ایسا کوئی بیان سامنے آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس الزام کے حوالے سے براہ راست کنگنا سے بات کرنا چاہیں گی اور جاننا چاہیں گی کہ اُنہیں اُن سے کیا شکایت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے میڈیا کے سامنے کوئی بات کرنا مناسب نہیں سمجھتیں۔

لنگنا رنوٹ
لنگنا رنوٹ

عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ وہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے کنگنا کا احترام کرتی ہیں۔ وہ اکثر ہر موضوع پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ تاہم اگر اُن سے غیر ارادی طور پر کوئی ایسی بات ہوئی ہے جس سے کنگنا خفا ہوئی ہیں تو اس بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔

بتایا جاتا ہے کہ عالیہ بھٹ نے کچھ عرصہ قبل کنگنا سے کہا تھا کہ وہ اُن کی فلم ’’رازی‘‘ کا ٹریلر دیکھنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد کنگنا نے فلم کا ٹریلر دیکھا اور عالیہ کو فون کر کے اُن کے کام کی تعریف کی تھی۔ تاہم بعد میں جب کنگنا نے عالیہ سے اپنی نئی فلم ’مانی کرنیکا‘ دیکھنے کی درخواست کی تو عالیہ نے نا تو اُن کی فلم دیکھی اور نا ہی اس بارے میں اُن سے کوئی بات کی۔

یوں کنگنا نے خفا ہو کر مبینہ طور پر عالیہ بھٹ کے بارے میں یہ کہہ دیا کہ ’’وہ صرف پیسے کیلئے ہی کام کرتی ہیں اور اُن کی اپنی کوئی آواز نہیں ہے۔ وہ محض کرن جوہر کی کٹھ پتلی ہیں۔‘‘

تاہم عالیہ نےکنگنا کا یہ بیان مسترد کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کنگنا اس کے جواب میں کیا کہتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG