رسائی کے لنکس

کراچی، ہوٹل پر دستی بم حملہ، 10 افراد زخمی


کراچی میں نیپئر روڈ کے علاقے میں واقعے ایک ہوٹل پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم کے حملے میں11 افراد زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ڈی ایس پی رضا حسین شاہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملہ دستی بم سے کیا گیا۔

حملے کے وقت ہوٹل پر لوگوں کا رش تھا کیوں کہ علاقے میں کچھ دیر پہلے تک لائٹ گئی ہوئی تھی ۔ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے سبب لوگ گھروں سے باہر تھے اور ہوٹل پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

زخمی افراد کو فوری طور سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔نیپئر روڈ نہایت گنجان علاقہ ہے اوریہاں بہت چھوٹی چھوٹی گلیاں ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG