رسائی کے لنکس

logo-print

کراچی مکان میں دھماکے سے دو ہلاک


کراچی مکان میں دھماکے سے دو ہلاک

پولیس حکام نے کہا ہے کہ کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب جمعہ گوٹھ کے علاقے میں ایک مکان میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مکان میں موجود بارودی مواد میں یہ دھماکا ہوا اور ہلاک ہونے والے دونوں مشتبہ دہشت گرد تھے۔ کراچی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ مکان میں چھ لوگ موجود تھے جو دیسی ساختہ بم بناتے تھے اور اُن سے ایک شخص نے سگریٹ سلگایا جس سے یہ دھماکا ہوا۔

اُنھوں نے بتایا کہ دو زخمیوں کے علاوہ اس دھماکے میں محفوظ رہنے والے دونوں افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دھماکے سے مکان منہدم ہو گیا ۔ ہلاک اورزخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتا یاگیا۔

XS
SM
MD
LG