رسائی کے لنکس

کراچی میں فوری طور پر کمشنریٹ سسٹم بحال کرنے کا فیصلہ


کراچی میں فوری طور پر کمشنریٹ سسٹم بحال کرنے کا فیصلہ
کراچی میں فوری طور پر کمشنریٹ سسٹم بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی میں فوری طور پر کمشنریٹ سسٹم بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے فوری طورپر کمشنریٹ سسٹم یا کمشنری نظام بحال کیا جائے۔ یہ فیصلہ جمعہ کو کراچی کی صورتحال سے متعلق جائزہ کیلئے ایوان صدر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

صدر نے یہ ہدایت بھی کی کہ بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ضروری ترامیم کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ مقامی انتظامیہ کو کراچی اور صوبے میں امن و امان کے ابھرتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مزید موثر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں امن و امن ہر قیمت پر برقرار کھا جائے گا۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدرزرداری نے کراچی میں تشدد کی حالیہ لہر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ کراچی جائیں اور امن و امان سے متعلق معاملات پر صوبائی حکام سے رابطہ کریں۔

XS
SM
MD
LG