رسائی کے لنکس

انوکھی سزا، مجرم ایک سال تک پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا ہوگا


کراچی میں واقع مزارِ قائد کی فائل فوٹو
کراچی میں واقع مزارِ قائد کی فائل فوٹو

عدالت کے فیصلے کے مطابق قاسم کو ایک سال تک ہر جمعے کو دو گھنٹے کے لیے کھارادر کے علاقے میں واقع بانیٔ پاکستانی قائد اعظم کی رہائش گاہ کے باہر ایک کتبہ لے کر کھڑے رہنا ہو گا۔

پاکستان کی ایک عدالت نے ایک مجرم کو انوکھی سزا سنائی ہے جس میں اسے ایک سال تک انتباہی کتبہ لے کر سڑک پر کھڑے ہونا ہوگا۔

ملزمان قاسم اور اسلام پر الزام تھا کہ انھوں نے 2005ء میں اس وقت کے فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے قافلے میں شامل ایک پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل دے ماری تھی جس سے اہلکار کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

بدھ کو کراچی کی ایک عدالت نے اسلام کو مقدمے میں بری کر دیا لیکن قاسم کے لیے پاکستان کی عدالتی تاریخ کی ایک انوکھی سزا سنائی۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق قاسم کو ایک سال تک ہر جمعے کو دو گھنٹے کے لیے کھارادر کے علاقے میں واقع بانیٔ پاکستانی قائد اعظم کی رہائش گاہ کے باہر ایک کتبہ لے کر کھڑے رہنا ہو گا۔

اس پلے کارڈ پر یہ تحریر ہوگا کہ "محتاط رہیے، غفلت اور لاپرواہ ڈرائیونگ جان لیوا ہے۔"

عدالت نے قاسم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور حکم دیا ہے کہ ٹریفک پولیس کا ایک سیکشن افسر اس سزا کی تعمیل کی نگرانی کر کے باقاعدگی سے اپنی رپورٹ پیش کیا کرے گا۔

پاکستان میں اس سے قبل اس نوعیت کی سزا سنائے جانے کی کوئی مثال موجود نہیں۔

XS
SM
MD
LG