رسائی کے لنکس

کراچی: پی آئی اے کے انجنئیرنگ کمپلیکس میں آگ لگ گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کی صبح لگنے والے آگ بجھانے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع پی آئی اے کے پریسیژن انجنئیرنگ کمپلیکس کی عمارت میں آگ لگ گئی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے کی صبح لگنے والی آگ بجھانے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مگر اس سے کچھ اسپیئر پارٹس یعنی فاضل پرزوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے سے فلائٹ آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔ دانیال گیلانی کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔

پی آئی اے کے پریسیژن انجنئیرنگ کمپلیکس میں ایرو اسپیس اور دیگر صنعتوں کے لیے ہائی پریسیژن یعنی اعلیٰ درستگی والے پرزہ جات تیار اور مرمت کیے جاتے ہیں۔

پی آئی اے کے مطابق اس شعبے میں تیار کیے گئے پرزہ جات جنرل الیکٹرک، ایئربس انڈسٹریز اور بوئنگ جیسی بیرون ملک کمپنیوں کو بھی فروخت کیے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG